راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ پیروڈھائی کے ایس ایچ او انسپکٹر سید علی عباس شاہ نے ماہِ ستمبر کے لیے مقرر کیے گئے سو فیصد کے پی آئی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے۔

 
0
9

راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ پیروڈھائی کے ایس ایچ او انسپکٹر سید علی عباس شاہ نے ماہِ ستمبر کے لیے مقرر کیے گئے سو فیصد کے پی آئی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے۔ اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی ڈاکٹر رضا تنویر نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر رضا تنویر نے کہا کہ انسپکٹر سید علی عباس شاہ کی کارکردگی پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، محنت اور عوامی خدمت کے عزم کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کارکردگی کا معیار برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ پیروڈھائی نے تمام اہداف بروقت مکمل کیے، جس پر ایس ایچ او کی کارکردگی کو محکمانہ سطح پر سراہا گیا۔