راولپنڈی (ٹی این ایس) پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز ڈی ایس پی محمد مسعود شہید ہسپتال میں پولیس افسران اور فیملیز کے لئے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیمپ میں فری آئی میڈیکل ٹیسٹ اور سکریننگ کی گئی، پولیس افسران و اہلکاروں اور فیملیز سمیت شہداء کی فیملیز کو بھی مختلف اقسام کے لیب ٹیسٹوں اور علاج کی سہولیات پر 60 فیصدرعائت دی جائے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے












