نواز شریف کی رہائش گاہ فروخت نہیں کی جا سکتی ، نیب نے جاتی عمرہ میں نوٹس لگا دیا

 
0
369

لاہور ستمبر 22(ٹی این ایس ) :نیب نے نواز شریف کی رہائش گا ہ جاتی عمرہ میں نوٹس چسپاں کر دئیے ۔ نوٹس پر لکھا ہوا ہے کہ نواز شریف اپنی رہائش گا فروخت نہیں کر سکتے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کئے ہوئے ہیں ۔شریف خاندان کے خلاف دائر ہونے والے ریفرنسز کے تحت شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ احتساب عدالت نے شریف خاندان کو 19ستمبر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا جبکہ شریف خاندان کا کوئی فرد اس موقع پر عدالت میں پیش نہیں ہوا ۔عدالت نے دوبارہ طلبی کے نوٹس جا ری کرتے ہوئے شریف خاندان کی کسی بھی قسم کی جائداد کی خرید و فروخت اور رقوم کی منتقلی پر پابندی عائد کر دی ۔ اسی پابندی کے تحت نیب نے شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ کے باہر نوٹس لگا دیا ہے کہ نواز شریف کی رہائش گا فروخت نہیں کی جا سکتی ۔