لیاقت جتوئی سمیت سندھ کے بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

 
0
362

کراچی ستمبر 22(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف سندھ میں سیاسی رہنماؤں سے رابطوں اور شمولیت کے لئے کمیٹی قائم کر دی ۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئر مین لیاقت جتوئی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں عمران اسماعیل،ثمر علی خان،سید کاظم شاہ اور دیوان سچل نے شرکت کی ۔ کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا اور اجلاس میں متوقع شمولیتوں کا اعلان ہوا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے سربراہ لیاقت جتوئی نے کمیٹی کے سامنے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مسلسل بیڈ گورننس نے صوبے کو معاشی طور پر کمزور اور عوام کو بد حال کر دیا ہے ۔

اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے ایک اچھی حکومت کا خلاء موجود ہے جو انشاء اللہ تحریک انصاف پر کرے گی اور سندھ کو کرپشن سے پاک کرے گی ۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ شمولیت کے لئے متوقع ناموں کی منظوری کے لئے چیئر مین عمران خان کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جائے گا ۔