راولپنڈی (ٹی این ایس) پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور اسکے نقصانات کے حوالے سے آگاہی واک، آگاہی واک تھانہ گنجمنڈی کے مختلف علاقوں میں کی گئی، آگاہی واک میں ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او گنجمنڈی اور انجمن تاجران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے،واک میں عوام الناس کو آگاہ کیا گیا کہ پتنگ بازی فائرنگ آتش بازی اور کوئی خلاف قانون حرکت ہرگز نہ کریں،والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات اور قانونی کارروائی کے متعلق آگاہ کریں
















