فاٹا، خیبرپختونخوا میں آپریشن: سرحد پار سے آنے والے 2 خودکش بمبار گرفتار

 
0
407

راولپنڈ ی اپریل 25(ٹی این ایس)سیکیورٹی فورسز نے فاٹا اور خیبر پختونخوا میں آپریشن کے دوران سرحد پار سے آنے والے 2 خودکش بمبار حراست میں لے لیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سرائے نورنگ ٗ کوٹکا شاہ ٗگولی خان اور لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نعمت اللہ اور صدیق اللہ شامل ہیں ٗجو سرحد پار سے آئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو خفیہ اداروں نے ٹریس کیا اور ان کے قبضے سے مواصلاتی آلات اور خودکش جیکٹس برآمد کرکے تحویل میں لے لی