مانسہرہ میں کوئی سکول، ہسپتال فعال نہیں، بنیادی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرونگا ٗ چیف جسٹس ثاقب نثار

 
0
409

مانسہرہ اپریل 25(ٹی این ایس)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ مجھے معلوم ہے مانسہرہ میں کوئی سکول اور ہسپتال فعال نہیں ٗبنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ کا مختصردورہ کیا اور بار سے خطاب کرنے کے بعد بالا کوٹ چلے گئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مجھے معلوم ہے یہاں کوئی سکول اور ہسپتال فعال نہیں، بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میرے اس موٹیویشن کے پیچھے جسٹس اعجاز افضل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول اور ہسپتال کی فراہمی بنیادی حقوں میں شامل ہے، جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ میرے علاقے کامسئلہ ہے میں خود کیس نہیں سن سکتا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا۔