راولپنڈی (ٹی این ایس) (مظہر شاہ )ایس ایچ او تھانہ مورگاہ گلناز بیگم کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کاروائی ۔ 02 رکنی گینگ گرفتار 04 مسروقہ موٹر سائیکل 02 موبائل رقم 5000 برآمد
(جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ مورگاہ )
تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ مورگاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کیا، پولیس ٹیم نے زیر حراست افراد سے دوران تفتیش 04 مسروقہ موٹر سائیکل، 02 موبائل فون و رقم 5 ہزار روپے برآمد کر لئے ۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او مورگاہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔













