اسلام آباد (ٹی این ایس) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیرِ اہتمام قلعہ بالاحصار میں مختلف مدارس

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) (عباس بیگ مرزا) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیرِ اہتمام قلعہ بالاحصار میں مختلف مدارس، اسکولوں اور جامعات سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے ایک خصوصی دورے کا اہتمام کیا گیا اس دورے کا مقصد نوجوان نسل کو قومی سلامتی، تاریخ اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا طلباء نے قلعہ بالاحصار کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اس کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں طلباء کو پاک فوج کے کردار، فرائض، قربانیوں اور خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے انجام دی جانے والی خدمات پر جامع بریفنگ دی گئی دورے کے دوران شرکاء نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے فرنٹیئر کور کے میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں فرنٹیئر کور کی شاندار تاریخ، قربانیوں اور کامیابیوں سے روشناس کرایا گیاسوال و جواب کی نشست کے دوران آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ نے طلباء کے مختلف موضوعات سوالات کے جوابات دیے شرکاء نے فرنٹیئر کور کی بے مثال قربانیوں اور خدمات کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے اس مثبت اور قابلِ تحسین اقدام پر فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا