راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سید حامد کاظمی کی سربراهی میں منشیات کے خلاف بڑی کاروائی

 
0
11

راولپنڈی (ٹی این ایس) (مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سید حامد کاظمی کی سربراهی میں منشیات کے خلاف بڑی کاروائی، پولیس ٹیم نے منشیات سپلائر گرفتار کر کے ساڑھے 05 کلو چرس برآمدکر لی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹیکسلا کی سربراهی میں پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا، زیر حراست منشیات سپلائر سے ساڑھے 05 کلو چرس برآمد ہوئی،زیر حراست فرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔