اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون
سنگین جر ائم میں ملوث سات مجرمان اشتہایو ں سمیت 20 جرائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج ، تھانہ کوہسار، تھانہ مارگلہ، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ رمنا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ شمس کالونی، تھانہ کرپا، تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ پھلگراں پولیس نے 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 830 گرام چرس، 225 گرام آئس، 35 بوتلیں شراب،پانچ عدد مختلف بور کے پستول معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کرلیا ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لئے چلائی جا نے والی مہم کے دوران سات مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی













