راولپنڈی (ٹی این ایس) پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 06 روز کے دوران شہر بھر سے 129 پیشہ ور بھکاری گرفتار، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیےکڑی نگرانی کی جارہی ہے، پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،













