حسن ابدالٓ (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کی ہدایات کی روشنی میں اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے حسن ابدال مین جی ٹی روڈ جرنل بس اسٹینڈ پر عوامی شکایات پر اچانک چھاپے مارے

 
0
3

حسن ابدالٓ (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کی ہدایات کی روشنی میں اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے حسن ابدال مین جی ٹی روڈ جرنل بس اسٹینڈ پر عوامی شکایات پر اچانک چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی، صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ جاری کی گئیں۔ اس موقع پر گندی اور بدبودار مچھلی، ناقص چکن، سبزیوں اور پھلوں کی سخت چیکنگ کی گئی جبکہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخنامے آویزاں کریں، صفائی کے معیار کو یقینی بنائیں اور عوام کو معیاری اشیاء فراہم کریں، بصورت دیگر آئندہ مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔