جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیاں جائز ہیں ،ْ میری بھی آف شور کمپنی قانونی ہے ،ْ عمران خان

 
0
377

اسلام آباد ،اکتو بر11(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں جائزہیں ،ْانہوں نے ٹیکس بچانے کیلئے آف شورکمپنیاں بنائیں ،ْمیری آف شور کمپنی بھی قانونی ہے ،ْ مافیالوگوں کوخریدلیتاہے ،جب کسی کی قیمت نہیں لگتی تواس کے خلاف کیسزبنائے جاتے ،ْمجھ پردباؤبڑھانے کیلئے کیسزبنائے گئے ہیں ،ْشریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا نوازشریف نے 300ارب کاجواب نہیں دیااس لئے انہیں نکالاگیا ،ْانہوں نے کہاکہ پاکستان میں لوگ غیریقینی صورتحال کاشکارہیں ،ْنوازشریف لوگوں کوخریدلیتا ہے ،ْشریف خاندان نے دباؤمیں لانے کیلئے مجھ پرکیسزبنائے ،گارڈفادرلوگوں کوخریدلیتے ہیں اگرکسی کی قیمت نہ لگے یابکنے پرتیارنہ ہوتواس پردباؤڈالاجاتاہے اورکیسزبنائے جاتے ہیں ۔

عمران خان نے کہاکہ اقامہ ملک سے پیسہ باہر لے جانے کاطریقہ ہے ،نوازشریف اقامہ کے ذریعے ملک سے پیسہ باہرلے کرگئے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور آصف زرداری نے باریاں لگائی ہوئی ہیں، 1985ء کے بعدملک میں رشوت بڑھی توملک زوال کاشکارہوناشرو ع ہوگیا ،ْجہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں جائزہیں ،انہوں نے ٹیکس بچانے کیلئے آف شورکمپنیاں بنائیں ،میں نے بھی اپنی آف شورکمپنی ٹیکس بچانے کیلئے بنائی ہے جوقانونی ہے ، پانامہ کی وجہ سے نوازشریف ماناکہ لندن فلیٹ ان کے ہیں لیکن ابھی تک نہیں بتایاکہ فلیٹ کس کی ملکیت ہیں مریم کے ہیں یاحسین نوازکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بہت مایوس کیا،وزیراعظم کہتے ہیں کہ نوازشریف ابھی بھی ان کے وزیراعظم ہیں ،شاہدخاقان عباسی ایک شخص جس کوسپریم کورٹ کے ججزنے نااہل کیااس کویہ اپناوزیراعظم کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میر ی جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں ،میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے ،اگرشریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔