کرا چی ،اہلکار ثنا کی پھندا لگی ملنے والی لاش خودکشی نہیں، پولیس

 
0
445

کرا چی ،اکتو بر12(ٹی این ایس):کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں چند روز قبل ایس ایس یو کی اہلکار ثنا کی پھندا لگی ملنے والی لاش خودکشی نہیں بلکہ اسےگلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ثنا کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد دس نمبر میں 8 اکتوبر کو پھندا لگی لاش27 سالہ ثنا ایس ایس یو کی اہلکار تھی، مقتولہ نے جہانزیب سے چند ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔

دوسری جانب مقتولہ کے سسر کا کہنا ہے کہ جہانزیب کی شادی کے چند دنوں بعد ہی اکثر ان میں جھگڑے ہوتے تھے،جب ثنا نے خود کشی کی تو وہ لوگ سوئے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ قتل کے دفعات کے تحت درج کرکے جہانزیب اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔