کوئی ٹیکنوکریٹ حکومت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی،ٹیکنوکریٹس کی حکومت نے پہلے کچھ دیا نہ اب دے سکے گا,شاہد خاقان عباسی

 
0
433

اسلام آباد اکتوبر 13(ٹی این ایس ): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی ٹیکنوکریٹ حکومت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی،ٹیکنوکریٹس کی حکومت نے پہلے کچھ دیا نہ اب دے سکے گا، جمہوریت پروان چڑھنے سے ملک میں ترقی ممکن ہے،نوازشریف کی پالیسیوں کوآگے لیکربڑھ رہے ہیں،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے،عوام 2018ء میں پھرہمارے حق میں فیصلہ کریں گے۔انہوں نے اٹک میں تیل اور گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بہت عرصے بعد بڑی دریافت ہوئی۔ منصوبے سے 2500بیرل تیل یومیہ حاصل کیا جا سکے گا۔ منصوبےسےتیل اورگیس کےعلاوہ50ٹن ایل پی جی بھی حاصل ہوگی۔ منصوبہ بہترمستقبل کی نوید ہے۔ 4 سال میں تیل اور گیس کے 103 منصوبے دریافت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چیلنجزکا سامنا ہے مقابلہ کررہے ہیں۔نوازشریف کی پالیسیوں کو آگے لیکربڑھ رہے ہیں۔ 10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی ہے۔ ہمارے پچھلے چار سالوں میں کے ترقیاتی کام 15سالوں سے بھاری ہیں۔ پاکستان میں آج 24 گھنٹے گیس مل رہی ہے۔ ہرشعبے کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری ہے۔ دیہاتوں کوبھی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ ہمارے کاموں اورکارکردگی کا فیصلہ عوام نے الیکشن 2018ء کے انتخابا ت میں کرنا ہے۔2013ء میں عوام نے مینڈیٹ دیااس کے ثمرات آج دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹیکنوکریٹ حکومت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی،ٹیکنوکریٹس کی حکومت نے پہلے کچھ دیا نہ اب ملے گا۔جمہوریت پروان چڑھنے سے ملک میں ترقی ممکن ہے۔ ہم نے جمہوریت کومضبوط کرناہے۔ جمہوریت ہوگی تو ملک میں ترقی ہوگی۔ جمہوریت کے استحکام کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔