وفاقی وزیرداخلہ نےپاکستانی معیشت کومستحکم،وزیرمملکت برائےداخلہ نے ڈوبتی معیشت قراردیا

 
0
460

اسلام آباد اکتو بر13(ٹی این ایس): وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے معیشت کومستحکم جبکہ وزیرمملکت برائے داخلہ نے ڈوبتی معیشت قرار دیا، جس پرسیاسی جماعتوں اور عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ انجینئراحسن اقبال نے آج شام کو ڈی جی آئی ایس پی آرکے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پرجانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان کی معیشت مستحکم ہے ۔2013ء کے مقابلے میں پاکستان کی معیشت بہت بہتر ہے۔ ٹیکس وصولیوں میں دوگناسے زائداضافہ ہواہے۔ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پرعمل ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں سے درآمدات پردباؤبڑھاہے۔احسن اقبال نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آرکو معیشت پربیانات اورتبصروں سے گریزکرناچاہیے۔ غیرذمہ درانہ بیانات پاکستان کی ساکھ متاثرکرسکتے ہیں۔

سکیورٹی آپریشنزکیلئے بھی وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو نااہل کرنے کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج ڈوب رہی ہے۔ سی پیک خطرے میں لگ رہاہے۔ سرمایہ کاروں کااعتماد کم ہو رہا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں استحکام رکھنا سیاستدانوں اور اداروں دونوں کاکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب نواز شریف کو نااہل کرنے کا نتیجہ ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگوں کاییہی ایجنڈا تھا کہ ملکی معیشت اور ادارے کمزور ہوجائیں۔