وزیر داخلہ کی جرمن سفیر سے ملاقات، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مہم،سرحد پار دہشتگردی، سی پیک اور امن و ترقی کے حوالے سے پاکستان کے موقف اور کاؤشوں سے آگاہ کیا

 
0
421

اسلام آباد،اکتوبر 20 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے جرمن سفیر مارٹن کابلر سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے شعبوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ نے انھیں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مہم،سرحد پار دہشتگردی، سی پیک اور امن و ترقی کے حوالے سے پاکستان کے موقف اور کاؤشوں سے آگاہ کیا۔

وزیرِداخلہ نے جرمن سفیر کو بتایا کہ دیوار برلن کے گرنے اور جرمنی کے اتحاد میں پاکستان کی قربانیاں شامل ہیں، افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ بدلہ دیا جس میں پاکستان کا بنیادی ہاتھ تھا۔

پاکستان میں امن اور ترقی کے لئے جرمنی کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے پاکستان اور جرمنی کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ پر اتفاق

وزیرِ داخلہ نے جرمن سفیر کو بتایا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تانے بانے مغربی سرحد کے پار شر پسند عناصر سے ملتے ہیں اگرچہ قبائلی علاقے دہشت گردوں سے سو فیصد پاک ہو گئے ہیں تاہم افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی پالیسی ہے کہ افغانستان میں امن کی بحالی سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے قائم ہو، خطے کے ممالک مل کر افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے کام کریں۔افغانستان میں دیرپا امن ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔

وزیرِ داخلہ نے  کہا کہ دنیا کو اسوقت باہمی عداوت اور ٹکراؤ کی بجائے معاشی و اقتصادی تعاون کی ضرورت ہے۔

                سی پیک کے بارے میں احسن اقبال نے کہا کہ  سی پیک اورمعیشت ہی دراصل پاکستان کیے لئے  سٹریٹجک ڈیپتھ ہے، جرمن سفیر نے اسکے جواب میں کہا کہ انکا ملک سی پیک کے منصوبوں کی حمایت کرتااور ان  میں شراکت کا متمنی ہے۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر  جرمنی کی صحافتی برادری کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

[12:20 AM, 10/21/2017] Hamza TNS: