سعودی عرب، نجی اداروں کے ویزوں کی میعاد کم کر کے ایک سال کر دی گئی

 
0
363

ریاض ،اکتو بر25(ٹی این ایس): سعودی وزیر محنت و سماجی فروغ ڈاکٹر علی بن ناصر الغفیص نے نجی اداروں کو ورک ویزوں کی میعاد دو برس سے کم کر کے ایک سال کر دی، اس سے سرکاری اداروں اور گھریلو عملے کیلئے جاری کئے جانے والے ویزے مستثنیٰ ہوں گے۔ زرا ئع کے مطابق وزیر محنت نے مذکورہ فیصلہ قانون محنت کی دفعہ 11 سے ملنے والے صوابدیدی اختیار کے تحت کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر محنت لیبر مارکیٹ کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کیلئے مطلوبہ اقدامات کی مجاز ہے۔ وزارت محنت نے مبینہ تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا۔