امریکہ ،چھوٹی عمر کی بچیو ں کی شادی کا انکشاف ،روکنے کا کوئی قانون موجود نہیں

 
0
382

امریکہ ،اکتو بر25(ٹی این ایس):امریکہ میں 2000ء سے 2015ء تک 2لاکھ سے زاہد بچیوں کی شادی کی گئی جن کی عمر 10سال سے بھی چھوٹی تھی جسے روکنے کا کوئی قانون موجود ہی نہیں ۔ مختلف ریاستوں میں عمر کا تعین ہی نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ممالک جن میں زمبا بوے ،ملاوی،السلواڈور اور پاکستان جیسے ممالک نے 18سال سے کم عمر لڑکے لڑکی کی شادی پر پابندی عائد کر رکھی ہے ،لیکن دوسروں کو ہدایات جاری کرنے والے امریکہ میں خود کم عمری کی شادی کی اجازت ہے ۔