شارجہ ، غیر لائسنس شدہ 42 پارکنگ کے جگہں بند کر دی گئیں

 
0
370

شارجہ،اکتو بر25(ٹی این ایس) : ذرائع کے مطابق شارجہ میونسپلٹی نے حال ہی میں 42 پارکنگ کی جگہوں کو بند کیا ہے جو کہ نجی اداروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر کھلی ہوئیں تھی اور طے شدہ فیس سے زیادہ چارج کر رہی تھیں ، کچھ ایسی بھی تھیں جن کے حفاظتی اقدامات معیار کے مطابق نہیں تھے اور کچھ میونسپلٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائیں گئیں۔ شارجہ میونسپلٹی کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان تمام کمیوں کی وجہ سے یہ میونسپلٹی کے آپریشن روم سے لائسنس لینے میں ناکام رہے تھے اور جب لائسنس نہیں لے پائے تو بغیر لائسنس کے ہی کام شروع کر دیا اور کل میونسپلٹی نے آپریشن کرکے ان سب پارکنگ کی جگہوں کو بند کر دیا۔