شوکت خانم ایک ٹرسٹ ہے جس کے لئے زمین میاں  نواز شریف نے مفت  فراہم کردی تھی ،عمران خان کاپوراخاندان اسی ٹرسٹ پرچل رہاہے،آصف زرداری

 
0
856

لاہور ،اکتوبر26 (ٹی این ایس):   پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ شوکت خانم ایک ٹرسٹ ہے جس کے لئے زمین میاں  نواز شریف نے مفت  فراہم کردی تھی ،عمران خان کاپوراخاندان شوکت خانم ہسپتال پرچل رہاہے،

جمعرات کو  بلاول ہاؤس لاہورمیں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ذریعہ معاش کیا ہےانکا پوراخاندان شوکت خانم ہسپتال پرچل رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی تنقید کے سواکوئی پروگرام نہیں دیتے۔وہ معافی نیازی ہیں۔میں نے خیبرپختونخواہ میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔عمران خان کی اپنی پارٹی کی خواتین بھی ’می ٹو‘کہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نے کبھی اپنے والد کی سیاست کی بات نہیں کی۔

انہوں نے نواز شریف پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ کاغذی شیرپھرلندن میں بلابن کربیٹھ گیاہے۔سی پیک کا پروگرام ہم نے دیا لیکن میاں صاحب نے اپنا بورڈ بنا لیا۔ آصف زرداری نے کہاکہ شرجیل میمن کوباہرسے بلاکرجیل میں ڈالاگیالیکن میاں صاحب کیلئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔جب مجھ پرکیسزبنائے گئے۔مجھے پہلے گرفتارکیاجاتاتھا پھر کیس بنایاجاتاتھا۔انہوں نے کہاکہ اب بہت سے ٹی وی چینلزآگئے ان کی مرضی سب پرنہیں چلتی۔پہلے ایک جیوٹی وی ہوتاتھا جن پریہ اپنی مرضی چلاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں پیپلزپارٹی کامستقبل روشن ہے۔