ہرنائی، گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اوران کابھائی عبدالخالق جاں بحق

 
0
428

کوئٹہ ،27 اکتوبر (ٹی این ایس): ہرنائی کے علاقے میں گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے اے این پی کے رہنما بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے بتایا کہ جمعہ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اوران کابھائی عبدالخالق جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ لیویز نے نعشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا۔ اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اوران کے بھائی عبدالخالق پشین میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے جلسے  میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔