گلوبل اسٹرٹیجک پارٹنرز،سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کےحوالے سےسروےرپورٹ جاری

 
0
3652

لاہور،اکتو بر 27(ٹی این ایس) : گلوبل اسٹرٹیجک پارٹنرز نے پاکستانی سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کر دی ہے،عوامی مقبولیت میں ن لیگ پہلے،پی ٹی آئی دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل اسٹرٹیجک پارٹنرز کی سروے رپورٹ میں عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سروے رپورٹ میں مسلم لیگ ن پہلے، تحریک انصاف دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

ن لیگ کی مقبولیت 38فیصد ہے۔ جبکہ تحریک انصاف27 فیصد اور17فیصد پیپلزپارٹی کے حامی  لوگ ہیں۔ سروے کے دوران 58 فیصد شہریوں نے ن لیگ کی حکومت کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی ہے۔19فیصد شہریوں نے حکومتی کارکردگی کو برُا،17فیصد نے بہت بُرا قرار دیا۔ جبکہ مجموعی طور پر 58فیصد عوام کا حکومتی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ اسی طرح مستقبل کے وزیراعظم کیلئے سب سے زیادہ حمایت شہبازشریف کو حاصل ہوئی ہے۔سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 39 فیصد کی رائے میں عمران خان بہترین وزیراعظم ثابت ہوں گے۔ سروے میں زیادہ ترسوالات حکومتی کارکردگی اور پی ٹی آئی کے بارے میں تھے۔