جذبہ خیرسگالی،پاکستان نے لانڈھی جیل سے68 بھارتی ماہی گیررہا کردیے

 
0
325

کراچی ،اکتو بر29(ٹی این ایس): پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت لانڈھی جیل سے68بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے، ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے 68بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے۔ ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالےکیا جائے گا۔بھارتی ماہی گیرلاہورروانگی کیلئے کینٹ اسٹیشن کراچی پہنچ چکے ہیں۔ ماہی گیروں کو لاہور پہنچنے پر واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ واضح رہے بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدودکی خلاف ورزی پرگرفتار کیا گیا تھا۔