سوشل میڈیا کی مدد سے خیبر پختونخوا میں کھلی کچہریاں لگیں گی

 
0
381

پشاور نومبر 1(ٹی این ایس)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صوبے کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے ٗکچہریاں ایف ایم ریڈیو، اسکائپ، لائیو کالوں کے ذریعے منعقد کی جائیں گی جس کیلئے سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جائے گی۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اعظم خان کی زیرصدارت اجلاس میں کچہریوں کے لیے ضابطہ کار بھی وضع کردیا گیا۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو کھلی کچہریوں کی سربراہی خود کرنے اور ہر مہینے میں 2 کھلی کچہریاں منعقد کرانے کی ہدایت کی۔چیف سیکریٹری کے پی کے کے مطابق کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل جلد حل ہوں گے، کچہریاں ایف ایم ریڈیو، اسکائپ، لائیو کالز کے ذریعے منعقد کی جائیں گی جس کے لیے سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جائے گی۔