حسین اور حسن نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب

 
0
362

لاہور،نو مبر03(ٹی این ایس) : نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسین اور حسن نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔نیب لاہور نے ایل ڈی اے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر اداروں کو مراسلے لکھے ہیں جس میں حسین اور حسن نواز کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، ایل ڈی اے حکام کو لکھے گئے مراسلے میں حسن نواز اور حسین نواز کے شناختی نمبرز بھی درج کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا اور اب ان کی جائیداد قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جب کہ ایس ای سی پی نے حسن اور حسین نواز کی کمپنیوں کے حصص منجمد کرنے کی تیاری کر لی، ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت کے احکام پر مکمل عمل کریں گے۔