پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 5 ہزار ملاوٹ شدہ دودھ پکڑا گیا

 
0
777

لاہورستمبر 5(ٹی این ایس) فوڈ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 53 ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ پکڑا گیا، دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح لاہور کے داخلی راستوں پر ناکے لگائے، اِس دوران دودھ لانے والی 100 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران 10ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ پکڑا گیا جس میں کیمیکلز اور پانی کی ملاوٹ کی گئی تھی، اِسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔قصور، فیصل آباد اورصوبے کے دوسرے شہروں میں بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس دوران 40 ہزار لیٹر کے قریب ملاوٹ شدہ دودھ قبضے میں لے کر اِسے بھی موقع تلف کردیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صحت بخش دودھ کی فراہمی کے لیے ایسی سرپرائز کارروائیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔