آٹھ سالہ بچی کی سوئیٹ ہوم منتقلی ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے صوبہ کی تمام جیلوں میں مقیم بچوں کی منتقلی کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت

 
0
516

اسلام آباد،نومبر 07 (ٹی این ایس): اچھی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لئے ایک آٹھ سالہ بچی ،صنم کو جیل سے سوئیٹ ہوم کے حوالے کیا گیا ہے ۔ اس حوالہ سے راولپنڈی کے سیشن کورٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر بھی تقریب میں شریک تھے۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں اپنی ماؤں کی ساتھ رہنے والے دیگر بچوں کو بھی بہتر ماحول اور تعلیم و مستقبل کے لئے سوئیٹ ہوم منتقل کیا جانا چاہئے۔ سوئیٹ ہوم زمرد خان چلاتے ہیں جہاں سینکڑوں لاوارث اور ےیتیم بچے بہتر انداز میں پلتے اور تعلیم حاصل کرتے ہیں۔زمرد خان قومی ادارہ بیت المال کے بھی چئیرمیں ہیں۔