سموگ اور ماحولیاتی چیلنجز پر جلد قابو پالیں گے،شاہد خاقان عباسی

 
0
379

اسلام آباد نومبر 10(ٹی این ایس)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سائنسی دریافت اسلامی دنیا کی بہت بڑی میراث ہے اور مسلمان دانشوروں نے یورپ کے تاریخ دور میں سائنسی علم و تحقیق سے اجالا کیا جمعہ کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی یوم سائنس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی میں سائنسی دریافت ایک بنیادی عنصر کی حثیت رکھتا ہے اور سائنس کی دریافت اسلامی دنیا کی میراث ہے جسے مسلمان دانشواروں نے یورپ کے اندھیرے دور میں علم و تحقیق کے ذریعے روشناص کرایا انہوں نے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں نے پولیو اور ڈینگی جیسی بیماریوں پر قابو پایا ہے اس وقت ہمیں سموگ کی حالیہ صورتحال سمیت ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن پوری امید ہے کہ بہت جلد سموگ اور ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پالیں گے وزیر اعظم نے کہا کہ جدید دنیا میں سائنس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور معائشی ترقی کے لئے سائنس کے شعبے کو فروغ دینا بہت ضروری ہے