بلوچستان کے علاقے تربت میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے15افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

 
0
976

کوئٹہ  نومبر 16(ٹی این ایس)بلوچستان کے علاقے تربت میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے15افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،صوبائی وزراء اراکین اسمبلی و دیگر کی شرکت ،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے گر وک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پنجاب سے ایران جانے والے 15افراد کو قتل کردیا تھا جن کی نماز جنازہ جمعرات کو تربت میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سوزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنر ل عامر ریاض ،صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی ،عبدالرحیم زیارتوال ،سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،سینیٹر آغا شاہزیب درانی ،آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنر ل سردار طارق امان ،آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ،فیصل ایدھی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد میتوں کو قومی پرچم میں لپیٹ پر خصوصی سی و ن تھرٹی طیارے کے ذریعے لا ہور روانہ کردیا گیا ،جہاں سے لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا ،واضع رہے گزشتہ روز فائرنگ کے واقع میں جاں بحق ہونے والے 15افراد میں سے 4 افراد کا تعلق سیالکوٹ،3 کا منڈی بہاؤ الدین،2کا گجرانوالہ سے تھا جبکہ 4میتوں کی شناخت نہیں ہو سکی جنہیں لاہور سرد خانے میں منتقل کیاجائے گا ۔