نیب لاہور کی متروکہ وقف املاک بورڈ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ، سابق سیکرٹری گرفتار

 
0
336

لاہور نومبر 21(ٹی این ایس) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڑ ملزم امیر خان وزیر کو 985.5ملین کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم امیر خان 2008-11 کے دوران بطور سیکرٹری متروکہ وقت املاک بورڈ تعینات رہا، ملزم کی تعیناتی کے دوران ای ٹی پی بی کی جانب سے ایم ایس ہائی لنکس کے ساتھ 985.5 ملین کی غیر قانونی انویسٹمنٹ کی گئی ۔ملزم کی گرفتاری کے لئے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ ملزم امیر خان کی جنوبی وزیرستان اوراسلام آباد میں رہائشیں جبکہ روپوشی لاہور میں ہی اختیار کی، نیب لاہور مذکورہ کرپشن کیس میں احتساب عدالت میں بشمول دیگر ملزمان ریفرینسز داخل کر چکا ہے۔ ملزم امیر خان کی گرفتاری ای ٹی پی بی کرپشن کیس میں اہم پیش رفت قرار ہے ، ملزم کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔