وزیراعظم نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس اور سڑکوں کے منصوبوں پر کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کردی

 
0
19127
اسلام آباد دسمبر 4(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس اور سڑکوں کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اوراجلاس کو چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس اور سڑکوں کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے منصوبے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبہ 12ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا ۔ ایئرپورٹ لنک روڈ اور میٹرو بس منصوبے سے جڑواں شہروں کی آبادی مستفید ہوگی ۔منصوبے سے اسلام آباد کے نئے سیکٹر اور ملحقہ آبادیوں کو فائدہ ہوگا ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ وزیراعظم کو راولپنڈی تا کہوٹہ 33کلومیٹر طویل سڑک کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ راولپنڈی تا کہوٹہ سڑک منصوبے کا پی سی ون مکمل ہوچکا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ این ایچ اے کے تحت بننے والے تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے ۔