سرکاری افسران ٹیم ورک، محنت، قومی جذبے سے کام لے کرقومی خدمت کا بڑے سے بڑا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔عرفان صدیقی

 
0
326

قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے افسران اورعملہ نے جانفشانی سے کام کرکے مختصر وقت میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے جوقابل تعریف ہے

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا انفارمیشن سروس گروپ کے ریٹائرڈ افسر کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب

اسلام آباد مئی 8(ٹی این ایس) قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران ٹیم ورک، محنت اورقومی جذبے سے کام لے کربہترین نتائج اورقومی خدمت کا بڑے سے بڑا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے افسران اورعملہ نے جانفشانی سے کام کرکے مختصر وقت میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے جوقابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے جوائنٹ سیکریٹری کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب میں کیا۔انفارمیشن سروس گروپ کے گریڈ20کے افسر کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی مدت ملازمت مکمل ہونے پر دومئی کو ریٹائر ہوگئے۔ وہ اکادمی ادبیات پاکستان کے چئیرمین کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے۔ عرفان صدیقی نے کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ دوران سروس بالخصوص قومی تاریخ وادبی ورثہ میںانہوں نے لگن، عزم اور قومی جذبہ سے امور انجام دئیے۔ اس موقع پر مشیر وزیراعظم نے کپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کو یادگاری تحفہ بھی دیا۔ تقریب میں وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن سمیت قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے افسران اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔