نوازشریف کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن (ن)لیگ نہیں چھوڑوں گا، چوہدری نثار

 
0
4175

 

اسلام آباد ،دسمبر08(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ نوازشریف کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن ن لیگ نہیں چھوڑوں گا،حلقے کے کارکنان نے 1985ء سے اب تک ساتھ دیا،ہمیشہ ساتھ دینے پرورکرزکا مشکورہوں۔انہوں نے چک بیلی روڈمیں حلقے کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی اختلافات کے باعث وزارت داخلہ چھوڑی تھی لیکن مسلم لیگ ن نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن ن لیگ نہیں چھوڑوں گا۔چوہدری نثارنے کہا کہ حلقے کے کارکنان نے 1985ء سے اب تک ساتھ دیا۔ورکرزکی جانب سے ہمیشہ ساتھ دینے پران کامشکورہوں۔واضح رہے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فوری بعد پارٹی پالیسیوں کے باعث نالاں ہیں۔ چوہدری نثارعلی خان کافی عرصہ پارٹی اجلاسوں میں شرکت بھی نہیں کرتے رہے۔تاہم صدرمسلم لیگ ن نوازشریف کی زیرصدارت اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں۔چوہدری نثارنے پارٹی پالیسیوں سے متعلق اپنے تحفظات کھل کربیان بھی کیے ہیں ۔