سیاسی جلوس ،زبان کھولنے پر دہشتگردی کی دفعات لگ رہی ہیں،عام انسانوں کے قتل کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہو رہی‘ قمر زمان

 
0
317

لاہور ،دسمبر08(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی جلوس پر اور زبان کھولنے پر دہشتگردی کی دفعات لگ رہی ہیںجبکہ عام انسانوں کے قتل کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہو رہی ،سیاسی کارکن کے بچے کا سرعام قتل بہت سارے سوال کھڑے کر گیا ،ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتل کو گرفتار کرنے کے لیے دہشتگردی کی دفعات لگائی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی ترجمان چوہدری منظور اور دیگر کے ہمراہ نا پیپلز پارٹی کے کارکن ابرار علی تنویر سے ان کے جواں سال بیٹے کے قتل پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پوش علاقے کی سڑک پر قتل کی لرزہ خیز واردات امن کے دعوئوں اور گڈگوننس پر سوال ہے ۔انہوںنے کہا کہ معاملہ کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتے ،پارٹی ورکر کے بیٹے کا قتل افسوسناک واقعہ ہے ،اس قتل سے پہلے بھی کئی قتل کیے گئے ،شوکت بسرا پر حملہ ہوا لیکن ہر کیس کو عام لیا گیا ۔اس شہر کے اندر ماڈل ٹائون کا واقعہ بھی تھا جس میں اتنے لوگ شہید ہوئے اس پر بھی اس حکومت کی کیفیت سب کے سامنے ہے ۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیںقرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میاں نواز شریف عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں توشہباز شریف اس پر خوش ہیں کہ منصوبہ مکمل ہو رہا ہے،ان کو عدلیہ کا فیصلہ ماننا چاہیے چاہیے حق میں آئے یا مخالف ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے اندر تلخیاں بھی ہوتی،طاہر القادری ہوں یا کوئی اور جماعت پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ڈائیلاگ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہاکہ وزیر اعلیٰ اورانتظامیہ پر الزم ہے ان کو اپنے عہدوں کو چھوڑ نے چاہئیں ۔چوہدری منظورنے کہا کہ اگر ملک اور آئین کی بحالی کے لیے ساتھ چلنا ہو تو سب کوساتھ لے کر چلے ہیں احتجاج سب کا حق ہے ،ہم تو عمران خان کے بھی ساتھ رہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کئی مہینے آصف علی زرداری کو فون کرتے رہے جب ان کا فون نہ اٹھایا تو وہ مخالفت پر اتر آئے۔