کراچی، کشتی حادثے میں جاں بحق 10 افراد کراچی میں سپرد خاک

 
0
323

 

کراچی ،دسمبر08(ٹی این ایس): کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دس افراد کو نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹھٹھہ میں کشتی حادثے میں بائیس افراد جاں بحق ہوئے تھے،جن میں سے دس کا تعلق ملیر کے سالار گوٹھ سے تھا، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے زریعے ملیر کے سالار گوٹھ لایا گیا تو پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

بعد ازاں تمام افراد کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی اور انہیں سالار گوٹھ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، لیکن اس موقع پر سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہ تھا۔نمازہ جنازہ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے شرکت کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بہت افسوس ناک ہے جان بحق افراد کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔