رواں برس سب سے زیادہ ڈینگی کیسز صوبہ خیبر پختونخوا میں سامنے آئے، وائرس کی وجہ سے 69 اموات ہوئیں

 
0
936

پشاوردسمبر 9(ٹی این ایس) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں برس سب سے زیادہ ڈینگی کیسز صوبہ خیبر پختونخوا میں سامنے آئے، جہاں اس وائرس کی وجہ سے 69 اموات ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے بعض اموات بلڈ ٹرانسفیوژن میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈینگی بخار 1994 سے چل رہا ہے، لیکن رواں برس 24 ہزار 807 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ڈینگی کے علاج کے لیے ضروری ہے کہ ہسپتال میں طبی امداد کو بہتر بنایا جائے۔دوسری جانب اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ڈینگی مریضوں کے لیے معیار کے مطابق وارڈز بنائے جائیں کیونکہ اسپتالوں میں وارڈز معیار کے مطابق نہیں ہیں۔