رانا ثناء اللہ سے استعفی لیا جائے ،سینئر ارکان کا قیادت کو مشورہ

 
0
356

 

لاہور ،دسمبر11(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے خلاف بنتے نئے سیاسی اتحاد اور قیادت نے بروقت فیصلہ نہ کرنے کی پالیسی برقرار رکھی ہوئی ہے جس کے باعث پارٹی کے اندر بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر قیادت نے رانا ثناء اللہ کے استعفی کا مشورہ دیا ہے ۔باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اندر نئے سیاسی اتحاد تشکیل پا رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر کافی پریشانی پائی جاتی ہے اور پارٹی اراکین سے مشورہ بھی دیا جانے لگا ہے چونکہ مسلم لیگ (ن) ہر روز ایک نئے بحران کا شکار ہو رہی ہے ۔

لہذا اگر بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو پارٹی سیاست بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی اراکین کی غالب اکثریت اسی بات پر متفق ہے کہ پارٹی جلد از جلد کوئی مناسب فیصلہ کرے تاکہ حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جا سکے جبکہ 5اراکین اسمبلی اور پارٹی کے ضلعی عہدیدار پہلے ہی ان معاملات پر استعفی دے چکے ہیں اور مزید اراکین اسمبلی کا بھی ااستعفی دینے کا امکان ہے۔

پارٹی قیادت نے سینئراراکین سے کہا ہے کہ وہ خود رانا ثناء اللہ سے استعفی کی بات کریں اگر وہ خود راضی ہو جاتے ہیں تو ٹھیک ورنہ پارٹی قیادت ان کو استعفی دینے کے لئے نہیں کہے گی ۔پانامہ لیکس ا ور ختم نبوت ﷺمعاملہ کی وجہ سے پہلے ہی پارٹی کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے ۔پارٹی کے بیشر ارکان اسمبلی نے خود کو پارٹی امور سے کافی حد تک الگ کر لیا ہے ،جس کا اندازہ عبوری حکومت کا اعلان ہونے کے بعد ہو گا ۔