سپریم کورٹ کے فیصلے سے جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی،تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں‘ شہباز شریف

 
0
361

لاہور دسمبر 15 (ٹی این ایس)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی،تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں ۔انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق قومی احتساب بیورو کی اپیل مسترد ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے اور لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام الزامات سے بری ہوگیا ہوں،یہ میری سیاسی زندگی کا عظیم دن ہے۔