حکومت فاٹا کے پختونخوا میں انضمام پرپالیسی 10دن میں واضح کرے، عمران خان

 
0
595

 

لاہور ،نو مبر 01(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمادین نے ملاقات کی، جس میں فاٹا اصلاحات اور خیبرپختونخواہ میں انضمام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلامیہ تحریک انصاف میں کہا گیا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے فاٹا قبائلی عمادین نے ملاقات کی ہے۔ جس میں عمران خان نے واضح کہا کہ حکومت فاٹا کے پختونخوا میں انضمام پر پالیسی 10دن میں واضح کی کرے۔

حکومت فاٹا کے پختونخوا میں انضمام پر اپنی حکمت عملی بھی فوری واضح کرے۔عمران خان نے مزید کہا کہ این ایف سی میں فاٹا کے 3 فیصد حصے پر مؤقف بتایا جائے۔ پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک توسیع دینے پر بھی لائحہ عمل دیا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قبائلی عوام کو نمائندگی دینے کا کیا طریقہ کار ہے؟ اس پر بھی واضح کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام کی قبائلی علاقوں تک فوری توسیع ناگزیر ہے۔ فاٹا کےعوام کیلیےمالی وسائل منتخب مقامی نمائندوں کےذریعےخرچ کیےجائیں۔ گورنر کو یکطرفہ تنہا قبائلی عوام کے مستقبل کے فیصلے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔