سرگودھا ٗ پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن ٗ متعدد مشکوک افراد گرفتار ٗاسلحہ بر آمد

 
0
436

 

سرگودھا دسمبر 16 (ٹی این ایس)سرگودھا پولیس اور رینجرز کا جھال چکیاں کے چک 56 شمالی اور اس کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز، سپیشل برانچ اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران60گھروں کی تلاشی جبکہ متعدد اشخاص کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ دوران سرچ آپریشن کے دور ان متعدد مشکوک افراد کے قبضہ سے ناجائزاسلحہ بندوق بارہ بور اور دو پسٹل معہ گولیاں برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔