راولپنڈی،دسمبر18(ٹی این ایس) : ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 12کلو گرام کا دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا،بم کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے قریب نصب کیا گیا تھا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ایف سی کے گشت پر موجود دستوں نے سڑک کنارے 12کلو گرام کا دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا،بم کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے قریب نصب کیا گیا تھا۔