جمائمہ خان 2018ء میں پاکستان آئیں گی

 
0
1072

کراچی دسمبر 20(ٹی این ایس): پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان 2018ء میں پاکستان آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے گلوکار سلمان احمد نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نا اہلی کیس میں فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا اور یہ جمائمہ کی وجہ سے ممکن ہوا جنہوں نے 13 سال پُرانے دستاویزات نکالے اور عمران خان کی مدد کی ۔ان کا کہنا تھا کہ جمائمہ کی میری اہلیہ کے ساتھ 20 سال پُرانی دوستی ہے ۔ میں نے جمائمہ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

سلمان احمد کا کہنا تھا کہ جمائمہ نجی دورے پر پاکستان آئیں گی۔ اس حوالے سے ابھی کچھ طے نہیں کیا۔ ہو سکتا ہے کہ میں میوزیکل گروپ جنون کا ری یونین کروں اور ایک کانسرٹ کروں اور اس کانسرٹ میں جمائمہ خان کو مدعو کروں۔یہ بھی ہو سکتا ہے میں ان کے پاکستان آنے پر میں انہیں پاکستان کی خوبصورت وادیوں میں لے کر جاؤں۔ ممکنہ طور پران کا نجی دورہ ایک ہفتے کا ہو گا اور میری کوششش ہو گی کہ میں انہیں پاکستان کا ایک ثقافتی ٹور کرواؤں۔ کیونکہ ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان سب سے محبت کرتا ہے۔ جمائمہ خان کی پی ٹی آئی کے جلسوسں میں شرکت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمائمہ خان کا یہدورہ نجی نوعیت کا ہو گا اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔