ہم نے ایک دوسرے سے دھرنوں میں مقابلہ نہیں کرنا،مخالفین دھرنا سیاست چھوڑ کر ملک کی تعمیر وترقی میں ساتھ دیں،احسن اقبال

 
0
331

تھرپارکر دسمبر 22(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مخالفین دھرنا سیاست چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمارے ساتھ چلیں،ہم نے ایک دوسرے سے دھرنوں میں مقابلہ نہیں کرنا،حکومت میں آئے تو نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کا وژن دیا، تھرکول پاور پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے کے کسی اور ملک میں دھرنے نہیں ہیں،ہمارا مقابلہ بھارت اور اس خطے کی دیگر معیشتوں سے ہے، ہم سیاسی نہیں ،معاشی مقابلے کی دوڑ میں داخل ہوچکے ہیں، ،ہمیں ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کو ترک کرنا چاہئے،احسن اقبال کا کہناتھا کہ نہ بھارت میں دھرنے ہیں اور نہ بنگلادیش میں،مخالفین دھرنوں کی سیاست چھوڑیں اور ملک کی ترقی کیلئے تعاون کی سیاست کریں ،

انہوں نے کہاکہ تھرکول منصوبے کوترقیاتی وژن میں شامل کیا،کوئلہ سعودی تیل کے ذخائرسے بھی زیادہ توانائی دے سکتاہے اورتھرکول منصوبہ ثابت کرتا ہے پاکستان کتنی کامیابیاں حاصل کرسکتاہے،انہوں نے کہا کہ آج تھر میں کام تیزی سے مکمل ہورہا ہے 100 میٹر کے قریب مائنز کی کھدائی ہوچکی ہے،140میٹر پر کوئلے کی پیدوارشروع ہوجائے گی،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تھرکول سستی ترین بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بن جائے گا، تھر کی خواتین نے ثابت کیا کہ وہ ملک کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لے سکتی ہیں،خاتون ہیوی ٹرک چلا کر ثابت کررہی ہیں کہ خواتین بھی ملک کی ترقی میں کسی سے پیچھے نہیں،ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے معیشت کومضبوط بنانے میں کامیاب ہوں گے۔