ڈاکٹر طاہر القادری نے اے پی سی کی تاریخ تبدیل کر دی

 
0
1812

لاہور دسمبر 23(ٹی این ایس): پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی کی رپورٹ آل پارٹیز کانفرنس بُلانے کا اعلان کیا تھا۔اے پی سی کے لیے 28 دسمبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تاہم اب یہ تاریخ تبدیل کر کے 30 دسمبر کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اے پی سے میں شرکت کرنے والی سیاسی جماعتوں سے 31 دسمبرکے بعد کی حکمت عملی اور حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔ڈاکٹر طاہر القادری کی اے پی سی میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگر سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی کی تحقیقاتی رپورٹ پر بھی بات کی جائے گی۔