چین، ملزمان کے اہلخانہ کو 24گھنٹے کے اندر اندر آگاہ کرنے کا نیا قانون

 
0
403

بیجنگ دسمبر 23(ٹی این ایس)چین میں ایک نئے قانون کے تحت کرپشن کے خلاف جاری مہم میں حکام کو ملزمان کو قید کے دوران حفاظت فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ان اقدامات میں ملزمان کی قید سے متعلق ان کے اہلخانہ اور آجران کو ایک روز کے اندر اندر اطلاع کرنا شامل ہے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پوچھ گچھ کے خفیہ نظام کو تبدیل کرنے کی جانب اقدامات کی کڑی ہے۔

صدر چی چن پنگ نے عزم ظاہر کیا کہ حکمراں کمیونسٹ پارٹی میں کرپشن کو ختم کرنے کے لئے جاری ان کی جنگ میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی یہاں تک کہ ہر سطح کے عہدیداران بدعنوانی ترک کردیں اور بدعنوان کہلائے جانے سے خوفزدہ ہوں۔چینی صدر نے اکتوبر میں حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ بد عنوا نی کے خلاف جاری مہم کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے، متنازع خفیہ پوچھ گچھ کا نظام تبدیلی اور حراست میں لینے کے لئے نیا نظام متعارف کروایا جائے۔