2 نام نہادجماعتیں 4 سال سے جی ٹی روڈکی لڑائی لڑرہی ہیں، پیپلز پارٹی نے دیگر شعبوں کی طرح صحت کے شعبے میں بھی کام کیا،بلاول بھٹو زرداری

 
0
320

حیدر آباد دسمبر 24(ٹی این ایس)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ2 نام نہادجماعتیں 4 سال سے جی ٹی روڈکی لڑائی لڑرہی ہیں، پیپلز پارٹی نے دیگر شعبوں کی طرح صحت کے شعبے میں بھی کام کیا، کراچی میں سائبرنائف روبورٹک سرجری سے کینسرکاعلاج کیاجارہاہے،دنیابھر میں سائبرنائف سرجری پر50سے60لاکھ خرچ ہوتے ہیں،سندھ میں اس ٹیکنالوجی سے مفت علاج کیاجارہاہے،میں اپنے بڑوں کی طرح عوام کی خدمت میں اپنی زندگی صرف کردوں گا

حیدر آباد میں این آئی سی وی ڈی میں امراض قلب وارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم دلوں کو جوڑتے ہیں توڑتے نہیں،ہمارے دل اس وقت ٹوٹے تھے جب آمرکے دورمیں بھٹو کوپھانسی دی گئی اورہمارے دل اس وقت بھی ٹوٹے جب آمرکے دورمیں محترمہ کوشہیدکیاگیا، سندھ کے ہر شخص کو گھر کے قریب دل کا علاج میسر ہوگا،سندھ میں این آئی سی وی ڈی کا یہ تیسراہسپتال ہے،جہاںدل کے علاج کی جدید سہولت فراہم کر دی گئی اور یہ ہسپتال کسی بھی انٹرنیشنل ہسپتال کا مقابلہ کرسکتاہے جس میں مریضوں کا بالکل مفت علاج ہورہاہے۔