طغیانی سے بچائو کیلئے نالہ لئی کے پشتوں کی تعمیر کا 14کروڑ روپے کا منصوبہ

 
0
974

راولپنڈی دسمبر 24 (ٹی این ایس) نالہ لئی کے گرد و نوح میں واقع نشیبی علاقوں کو سیلابی پانی سے بچائو کے لیے 600فٹ طویل پشتوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ۔ چیئرمین واسا ضیا ء اللہ شاہ نے اے پی پی کو بتایاکہ واسا راولپنڈی نے طغیانی سے بچائو کیلئے نالہ لئی پروٹیکشن ورک پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔ منصوبے کے تحت گوالمنڈی اور پیر ودھائی پل کے اپ سٹریم کنکٹریٹ کے پشتے تعمیر کیے جائیںگے ۔ان پشتوں کی لمبائی 600 فٹ جبکہ اونچائی 25-30 فٹ ہوگی۔ اس منصوبے سے نالہ میں طغیانی سے بچائو میں مدد ملے گی کیونکہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال میں نالہ لئی کے ان مقامات پر پانی تیزی سے ٹکراتا ہے جس کیوجہ سے دیواروں کو نقصان کا خدشہ لاحق ہوتا ہے۔ منصوبے پر 14 کروڑروپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ مئی 2018 میں مون سون سے قبل مکمل کر لیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ منصوبے کی باقاعدہ فزیبیلٹی اور سٹریکچرل انجینئر سے ڈیزائننگ کروائی گئی ہے۔