لاہور دسمبر 24(ٹی این ایس ):ایف آئی اے نے فیصل آباد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو کیش پرائز اور کار گفٹ کے میسج کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ہے ۔ملزمان شہریوں کو مختلف کیش پرائز اور کار نکالنے کے میسج کر کے پیسے بٹور رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان سے 14موبائل فون ،50سم کارڈ ،وائرلیس ٹرمینل ،لیپ ٹاپ اور 2اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ہیں ۔ملزمان سینکڑوں شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں ، یہ گروہ شہریوں سے فراڈ کرنے کے بعد یہ مکمل طور ان سے دوبارہ کوئی رابطہ نہ کرتے اور رو پوش ہو جاتے ۔گرفتار ملزمان کے نام عاطف شہزاد ،محمد بلال اور وسیم عباس شامل ہیں ۔ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو فیصل آباد کے علاقے محلہ فاروق آباد سے گرفتار کیا ہے ۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔













